کراچی(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی وطن واپس پہنچ گئے جہاں وہ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھارت سے شکست کے بعد وطن واپس آنے والے قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں آئے تھے اور وہ بھارت سے دبئی روانہ ہوگئے تھے جہاں 2 روز قیام کے بعد اب وہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ اس موقع پر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے تاہم قومی کرکٹر میڈیا سے بات کیے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے 13 کھلاڑی ہفتے کے روز وطن واپس پہنچے تھے جو مختلف ائیرپورٹس پر اترے جب کہ وطن واپس آنے والوں میں احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد عرفان، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد سمیع، شرجیل خان، انور علی، خالد لطیف، عماد وسیم اور محمد نواز شامل تھے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرمناک ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لینے والی تحقیقاتی کمیٹی نے شاہد آفریدی کو بھی طلب کررکھا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی وطن واپس پہنچ گئے
29
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں