اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چارسدہ پولیس نے آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(نیوز ڈیسک) چارسدہ پولیس نے علاقہ اتمانزئی میں ایک کاروائی کے دوران سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ کا تعلق علاقہ مندنی سے ہے اور اسکی گرفتاری کیلئے حکومت نے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمیع اللہ کو علاقہ اتمانزئی میں ایک ناکہ بندی پر گرفتار کیا۔ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ سال2007میں علاقہ شیر پاو¿ کے مسجد میں نماز عید کے دوران ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ جس میں 67نمازی شہید اور70زخمی ہو ئے تھے ، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاو¿ بھی اسی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملہ آور کا ہدف سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاو¿ ہی تھے لیکن وہ بال بال بچے گئے تھے۔ ایس ایچ او عمران نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ تھانہ عمرزئی اور تھانہ سٹی کو دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے-‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…