اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں پاکستان میں انتظامی بنیادوںپر 20صوبے قائم کرنے کی قراردادکی منظوری

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ کی شب لندن میں ہونے والے ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پاکستان میں انتظامی بنیادوںپر 20صوبے قائم کرنے کی قرارداد پیش کی۔اجتماع میں موجود تمام حاظرین نے ہاتھ اٹھاکراس قراردادکی بھرپورتائیدکی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حدیث نبوی ہے کہ جب آبادی بڑھنے لگے تونئے نئے شہرآبادکرو، پاکستان کی آبادی بھی اب 20کروڑسے بڑھ چکی ہے لہٰذا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں انتظامی بنیادوںپر 20صوبے قائم کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اتنابڑاشہرہے ،اسے خودایک انتظامی یونٹ ہوناچاہیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم صرف کراچی کوہی انتظامی یونٹ یاصوبہ بنانے کی بات نہیں کرتے بلکہ پورے ملک میں عوام صوبوںکے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں، ہزارے وال، بہاولپور، پوٹھوہار اوردیگرعلاقوں کے عوام بھی صوبے کامطالبہ کررہے ہیںارباب اختیارکوان مطالبات پر توجہ دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ کراچی کے لوگوںکوپنجاب یاخیبرپختونخوا کی پولیس وانتظامیہ میں بھرتی کیاجائے ،ہماراکہنایہ ہے کہ کراچی کی پولیس میں کراچی کے لوگوں کو بھرتی کیاجائے ۔کراچی کوماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…