اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

لاہور،اسلام آباد کے بعد دو دن میں تیسرا اہم ترین کام۔فوج پھرمیدان میں آگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لاہور،اسلام آباد کے بعد دو دن میں تیسرا اہم ترین کام۔فوج پھرمیدان میں آگئی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی نگرانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف خود کریں گے جب کہ انٹیلی جنس ادارے اور رینجرز آپریشن میں فوج کی معاونت کریں گے۔اجلاس کے دوران افسران نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور خودکش حملے کے بعد شواہد کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور اب تک فوج اور رینجرز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں 5 بڑے آپریشن کئے ہیں جس کے دوران متعدد مشتبہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کرلئے۔ بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔جنرل عاصم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ رات لاہور ،فیصل آباد اور ملتان میں حساس اداروں نے اپریشن کرکے متعددکامیابیاں حاصل کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…