جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقار یونس نےکھلاڑیوں کی کارکردگی اورکپتان کی حکمت عملی کو شکست کی وجہ قرار دیدیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ اور پھر ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کپتان کی حکمت عملی کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کے لئے جو گیم پلان تیار کیا گیا تھا انھوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جب کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی بین الاقوامی معیار کا نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میں قائدانہ صلاحیتوں کی کمی اور کھلاڑیوں سے رابطے کا فقدان ہے، وہ کئی اہم مواقعوں پر درست فیصلے نہیں کر پائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ بہتر کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ایک بار پھر عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے متعلق ایک سال قبل بھی پی سی بی کو سخت فیصلہ کرنے کا کہا تھا لیکن بورڈ نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جس کا نتیجہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔ وقار یونس منگل کو ہونے والے انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر کے اپنا موقف پیش کریں گے۔ اس انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں وقار یونس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور منیجر انتخاب عالم بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، توصیف احمد، جلال الدین اور محسن خان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تجاویز سامنے آ سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات تک انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کر لی جائے گی اور اس بات کا امکان ہے کہ جمعہ کو چیرمین پی سی بی شہریار خان پریس کانفرنس کر کے بورڈ کی سفارشات کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ اور پھر ٹی ٹوئنٹئی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کی تحقیقات کے لئے پی سی بی نے ایک 5 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو قومی ٹیم کی ناکامیوں کے اسباب جاننے کے علاوہ ان پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پی سی بی کو پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…