ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی جس کے بعد انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت کنگ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پر یانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی فلمی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔انسٹا گرام پر بالی وڈ کے میگا اسٹار ا میتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد، شاہ رخ خان کے 12لاکھ فالوورز کی تعداد لاکھ سے زائد اور سلمان خان کے فالوورز کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے۔