اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ممتاز قادری چہلم،مشتعل مظاہرین نے میٹرو بس سٹیشن کو آگ لگا دی

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ذڈیسک )پارلیمنٹ کی طرف مارچ کر نے والے ممتاز قادری کے چہلم کے شرکا ءنے چائنہ چوک میٹرو بس سٹیشن کو آگ گا دی ۔تفصیلات کے مطابق مارچ کے شرکاءکے اسلام آباد میٹروبس کے تمام سٹیشنزکو نقصان پہنچایا ہے جبکہ چائنہ چوک میں واقع میڑو بس کے سٹیشن کو آگ لگا دی گئی ہے ۔مظاہرین کی بہت بڑی تعد اد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے بھی آگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں خوف ہراس پھیل چکا ہے اور شہری اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں ۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریڈ زون کی حفاظت اور نازک صورتحال کو قابو کرنے کی خاطر فوج کو طلب کیاہے۔قبل ازیں ممتاز قادری کاچہلم لیاقت باغ میں ہوا جس کے بعد مظاہرین نے لیاقت باغ سے پارلیمنٹ کی جانب جانے کا اعلان کیا۔مظاہرین کا پولیس سے متعدد جگہوں پر آمنا سامنا بھی ہواجس کے دوران پتھراؤ،شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی۔ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے میٹرو بس سروس بند کر نے کا حکم دیدیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…