اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ کی تباہی،عمران خان نے فکسنگ کا الزام لگادیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس اقربا پروی کو پروان چڑھانے والے وزیر اعظم ہیں جنہوںنے ایک الیکشن فکسر کو پاکستانی کرکٹ فکس کرنے کیلئے پی سی بی کا چیئرمین مقرر کر دیا ۔اپنے ٹویٹ پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کر کٹ ٹھیک کرنے کیلئے کرکٹ کو ایک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان میں کرکٹ ادارہ نہیں بن سکا کیونکہ وزیر اعظم نے پی سی بی کے سربراہ کا تقرر کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ کو بچانے کیلے اس میں سے سیاسی اثر ورسوخ ختم کرنا ہو گا۔ عمران خان نے کہاکہ کرکٹ کی ناکامی کی وجہ وزیر اعظم کا پی سی بی چیف مقرر کرنا ہے ¾ٹیلنٹ کی کمی دور کرنے کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے رویے بھی درست کرنے کی ضرورت ہے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تسلسل سے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاہم کر کٹ کو درست کرنے کیلئے صحیح تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غلط تجزیہ کرکٹ کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ گراﺅنڈز بنائے جائیں۔نیوزی لینڈ میں آبادی کم مگر کرکٹ گراﺅنڈ زیادہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…