اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرپل ون بریگیڈ نے بڑا کام کردکھایا،آئی ایس پی آر کے مطابق، امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹرپل ون بریگیڈ کے دستے ریڈ زون میں پہنچ گئے ہیں۔ایکسپریس چوک میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں 23 پولیس اور 8 رینجرز اہلکاروں سمیت 40 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے دستوں نے ریڈ زون کی تمام اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ریڈ زون میں فوجی دستوں کی جانب سے پوزیشنیں سنبھالنے کے بعد صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور کچھ مظاہرین منتشر بھی ہو گئے ہیں۔