ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے مصروف ترین علاقے قدیمیہ میں خود کش حملہ آور نے خود کے ہوٹل کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 43 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور قدیمیہ کے مصروف ترین ایڈن اسکوائر کو دھماکے سے اڑانا چاہتا تھا تاہم جلد بازی میں حملہ آور نے خود کو ہوٹل کے قریب مجمع میں دھماکے سے اڑا لیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے حملے کئے جارہے ہیں اور دو روز قبل جدیدہ کے علاقے میں ہونے والا حملہ بھی اسی کی کڑی تھا۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں 12 سال سے عائد کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا تھا جبکہ کرفیو اٹھانے کے اعلان سے ایک روز قبل بھی خود کش حملہ آور نے جدیدیہ کے مقام پر ہوٹل میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…