ناگپور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں افغانستان نے پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو6رنزسے شکست دیدی،124رنزکے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر118رنزبناسکی،نجیب اللہ زردان کو40گیندوں پر48رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 123 رنزبنائے،نجیب اللہ زردان نے40گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔افغانستان کواننگزکے آغازمیں دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر پہلانقصاان اٹھاناپڑا جب بدری نے عثمان کو آو¿ٹ کیا۔ عثمان صرف چار رنز بنا سکے۔چھٹے اوور میں ویسٹ انڈیز کو بڑی کامیابی ملی جب محمد شہزاد کو بدری نے آو¿ٹ کیا۔ شہزاد نے 22 گیندوں میں 24 رنز سکور کیے۔دسویں اوور میں بدری نے تیسری وکٹ لی۔ انھوں نے اصغر کو آو¿ٹ کیا۔ اصغر نے 22 گیندوں میں 16 رنز سکور کیے۔11 ویں اوور میں سلیمان بین نے ایک اور وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے سمیع کو ایک رن پر آو¿ٹ کیا۔اگلے ہی اوور میں سیمی نے گلبدین کو آٹھ رنز پر آو¿ٹ کیا۔17 ویں اوور میں محمد نبی کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ وہ صرف نو رنز بنا سکے۔ انھوں نے نجیب کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 28 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔شفیق اللہ کو رسل نے آٹ کیا وہ صرف چار رنز بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے سیموئیل بدری نے تین،رسل نے دو جبکہ سلمان بن اورسیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔124رنزک ہدف کیلئے چارلس اور لوئس نے اننگز کاآغازکیا۔افغانستان کو تیسرے اوور میں پہلی کامیابی ملی جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے لوئس نے امیر حمزہ کی گیند پر اونچی شاٹ کھیلی اور کیچ آو¿ٹ ہوئے وہ صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔چھٹے اوور میں حامد حسن نے چارلس کو 22 رنز پر بولڈ کردیا۔اگلے ہی اوور میں سیمیولز بھی صرف پانچ رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔14 ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نبی نے براوو کو 28 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔افغانستان نے 16 ویں اوور میں رام دین کو آو¿ٹ کیا۔ رام دین 24 گیندوں میں 18 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔رسل سات رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔سیمی ایک اونچاشارٹ کھیلنے کی کوشش میں سمیع اللہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز کی آخری امید تھی لیکن وہ بھی آخری اوورمیں13رنزبناکرمحمدنبی کی گیندپرنجیب اللہ زردان کوکیچ دے بیٹھے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنز کے تعاقب میں مقررہ بیس ا وورزمیں117رنزبناسکی۔افغانستان کی طرف سے محمدنبی اورراشدخان نے دو،دو جبکہ امیرحمزہ ،حامدحسن اور گلبدین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔نجیب اللہ زرداری کو40گیندوں پر48رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔واضح رہے گروپ ون میں افغانستان پہلے ہی اپنے ابتدائی تین میچ ہارنے کے بعد ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے جبکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































