ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی ،جنید جمشیدپر حملے اور تشدد کےخلاف ا ئیرپورٹ پولیس چوکی میں درخواست دائر

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر معروف نعت خواںجنید جمشیدپر حملے اور تشدد کے خلاف درخواست ئیرپورٹ پولیس چوکی میں دےدی گئی ہے ائرپورٹ کے ٹرمینل منیجر کی جانب سے دی گئی درخواست پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ائرپورٹ پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم حملہ آوروں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے تاہم اے ایس ایف حکام کے مطابق حملہ آور کسی دوسرے شہر سے یہاں آئے تھے جنید جمشید پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے 7نامعلوم افراد افراد نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 372کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں پر لاﺅنج سے باہر نکلتے ہی مذکورہ مشتعل افرادنے نعرہ بازی کرتے ہوئے جنید جمشید پر تشدد کیا اور انہیں دھکے دیئے اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف اہلکاروں نے بمشکل ان کی جان بچائی اور انہیں حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد پولیس کی نگرانی میں ان کے گھر بھجوایا تاہم پولیس اور اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کی نشاندہی ہوتے ہی ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…