لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مجھے پی سی بی کی طرف سے نہ کوچنگ کی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رائے لی گئی ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جس طرح کی کارکردگی دکھائی گئی اگر میںمیں کوچ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا ۔ایک انٹر ویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ اس حوالے سے ائیر پورٹ پرنجم سیٹھی سے تھوڑی سے سر سری بات ہوئی تھی مگرمجھے کوئی کوچنگ کی پیشکشنہیں کی گئی ۔انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میںٹیم کی ناقص کاکرکردگی پراپنا ردعمل دیتے ہوئے اگر میں کوچ ہوتا تو اس کا رکردگی پر اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹیم سے نکالنے سے کچھ بھی فرق نہیں پڑے گا جب تک پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نااہل لوگوں کا راج ختم نہیں کیا جاتا تب تک کچھ بھی فرق نہیں پڑنے والا ۔