ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ٗ عابد شیر علی

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ٗآئیسکو میں کی گئی بھرتیوں کی شکایت پر وزارت پانی و بجلی نے انکوائری مکمل کر لی ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں اندھیروں کا راج تھا، ملک بھر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے روزانہ کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی تاہم موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جس سے ملک مزید ترقی کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 90 فیصد سے زائد لائن لاسز کے بجلی فیڈرز والے علاقوں کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے متعلقہ حلقوں کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرگے کی پیشکش کردی ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو بجلی کے میٹر لگوانے کی ترغیب دیں، ہم انہیں میٹر لگوا کے دیں گے اور وہ بجلی کے بل ادا کریں تاکہ انہیں بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشت سال 16900 میگاواٹ بجلی کا ہدف حاصل کیا تھا ٗ رواں سال ہمارا ہدف 18000 میگاواٹ ہے۔ ہم 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کا سسٹم میں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نئی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھا رہے ہیں، نئے گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کر رہے ہیں اور چکدرہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائیگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئیسکو میں کی گئی بھرتیوں کی شکایت پر وزارت پانی و بجلی نے انکوائری مکمل کر لی ہے اور آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…