اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے ”کالے کرتوتوں “ کا چشم دید گواہ ہوں،ارشد صدیقی

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ ” را “ نہیں چاہتی کہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں ،بھارت کے علاوہ سعودی عرب بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے ،ایم کیوایم کے کارکنو ں کو بھارت بجھوانے پر الطاف حسین سے اختلاف ہوا ،محمد انور متحدہ کے کارکنو ں کو بھارت ٹریننگ کے لئے بجھواتا تھا ،بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ الطاف حسین سے پاک آرمی کے خلاف تقریریں کرواتی تھی،میں ایم کیو ایم کے سارے کالے کرتوتوں کا چشم دید گواہ ہوں حکومت پاکستان مجھے بلائے میں تمام ثبوت مہیا کرو¿نگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھارت کے فوری ویزے مل جاتے تھے ،پاکستان ن کے حالات خراب کرنے میں متحدہ کا بڑا ہاتھ ہے ،یہ لوگ بھارت کے لئے کام کرتے تھے ،ہم نظریاتی لوگ ہیں ،ہماری بات نہیں سنی جاتی تھی ،نظریاتی کارکنوں کو خوف ہے کہ اگر ہم الطاف حسین سے الگ ہوئے تو انہیں مار دیا جائے گا ،وہ ڈر کے مارئے آواز نہیں اٹھاتے،برطانیہ سے میرے ساتھ 400افراد مصطفے کمال کے ساتھ شامل ہوں گے۔ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں ڈاکٹر عمران فاروق کی بھی کوئی بات نہیں سنتا تھا ،وہ کارکنوں کے انڈیا جانے کے خلاف تھے اور اکثر کہتے تھے کہ متحدہ میں کوئی انکی نہیں سنتا ،فنڈز کے غلط استعمال پر بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے الطاف حسین سے اختلافات تھے ،ایم کیوایم قائد نے میرے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو ”لمبی چھٹی “ پر بھیجنے کا کہا ،جسے مارنا ہوتا وہ ”یہی کورڈ ورڈ“ استعمال کرتے تھے،میں نے عمران فاروق کو کہا کہ آپ لمبی چھٹی پر جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر جاو¿نگا۔ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز سے ایم کیو ایم کے رہنما جوا کھیلتے تھے ،غریب پارٹی کا لیڈر لندن میں 8ملین پارو¿نڈ کے گھر میں رہتاہے،ایم کیو ایم رہنماو¿ں کی بیرون ملک گیارہ ملین پاو¿نڈ کی جائیدادیں ہیں،35سال سے سنیماو¿ں میں ایم کیو ایم کی لگی فلم 2016میں اتر جائیگی،برطانوی حکومت کے پاس متحدہ کیخلاف تمام ثبوت ہیں،ساو¿تھ افریقہ، سعودی،عرب،لندن اور بیشمار ملکوں سے چندہ اآتا تھا ،بھارت سے فنڈنگ کے متعلق معلوم ہوا تو میں نے انور سے پوچھا یہ کیو ںآرہی ہے اسکے بعد انہوں نے دبئی میں کمپنی کھولی اس کے ذریعے پیسے آتے جاتے تھے ،ہم نے بھارت سے آنے والے پیسے پر کافی شور مچایا، سکاٹ لینڈ یارڈ میں بھارت میں سے آنیوالے پیسوں کے ثبوت موجود ہیں،لندن آفس اور الطاف حسین کے گھروں سے پیسہ نکلا ہے یہ یو کے اور پاکستان گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیقات کرے، اگر پاکستان ثبوت چاہتا ہے تو میں پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ فنڈز سے جوئے کھلتے ہیں، ندیم نصرت کی آمدنی کیا ہے؟ مصطفے عزیز آبادی کی آمدنی نہیں ہے، انھیں پیسے کہاں سے آتے ہیں؟پارٹی فنڈز سے ویلفئیر کے کام کئے جاتے ہیں،جوئے اور شراب کے لئے نہیں۔ لندن میں ایم کیو ایم کی گیارہ پراپرٹییز ہیں محمد انور نے کرائے پر پراپرٹی دی ہوئی ہے انکو کسی غریب کارکن کا خیال نہیں ،مصطفے کمال کے ساتھ انکے خلاف آوازاٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…