لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر کی ٹی وی خاتون اینکر پرسن سے شادی کی خبر لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال میں سہیل احمد اور عزیزی نے مخبری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وفا قی وزیر نے خاتون اینکر پرسن سے شادی کر لی ہے۔ جب عزیزی سے سوال کیا گیا کہ وہ وفا قی وزیر کو ن ہے تو انہوں نے اشاروں میں صرف اتنا بتایا کہ وفاقی وزیر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور وہ حکومت کے لئے کافی بولتے ہیں جبکہ خاتون اینکر پرسن کے بارے پوچھے جانے پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔