جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کی اصل وجہ بتا دی

datetime 26  مارچ‬‮  2016 |

نئی دہلی ، اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے قومی کرکٹ ٹیم کو بہت نقصان ہوا ، شاہد آفریدی کی پیار کی بات ان کی معصومیت ہے ، ردعمل کی ضرورت نہیں تھی ، قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، سرفرازاحمد کو طویل عرصے کیلئے کپتان بنانا چاہیے،عمراکمل نے مجھ سے بات کرکے کوئی غلطی نہیں کی،بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ بھارت اور اسلام آباد میں ایک ہی بات کرتا ہوں پٹھان کوٹ واقعہ پرپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کونشانہ بنانہ غلط تھا اور وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کا ردعمل بھی غلط تھا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے قومی ٹیم کو بہت نقصان ہوا ہے اور پاکستان کی کرکٹ کو نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیار کی بات آفریدی کی معصومیت ہے اس بات پر ردعمل کی ضرورت نہیں تھی عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے کہا ہے کہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلنا شروع کردیں اس سے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، شاہدآفریدی نے ایونٹ میں بہت بری کپتانی کی اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفرازاحمد کو طویل عرصے کیلئے کپتان بنانا چاہیے، بھارتی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی شکست پرپاکستان کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی جائیں گی،جلدبازی میں فیصلے کرنے سے نقصان پہنچے گا۔ میدان میں سب کچھ کپتان نے کرنا ہوتا ہے کوچ نے نہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عمراکمل نے مجھ سے بات کرکے کوئی غلطی نہیں کی۔ وہ اسٹروک پلیرہیں انہیں اوپر ہی جانا چایئے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہے وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کیلئے فیورٹ ہے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…