ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چوہدری نثا ر سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ،را ایجنٹ کی گرفتار ی سے آگاہ کیا

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبدالرضا رحمانی فضلی نے ملاقات کی ، ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے علاوہ مشترکہ بارڈر کی بہتر اور موثر نگرانی کے حوالے سے اقدامات اور منظم جرائم سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبدالرضا رحمانی فضلی نے ملاقات کی جس میں چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب کو بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات کی گئی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بارڈر کی بہتر اور موثر نگرانی کے حوالے سے اقدامات اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اور مربوط اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا دونوں رہنماؤں نے منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام سمیت انٹیلی جنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…