لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے خلاف گروپ بندی میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا جس کا اعلان اوراطلاق مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 ء میں ما یوس کن پر فارمنس اور خاص کر نیوزی لینڈ کے کلاف بیٹنگ ٹریک پر عمدہ اوپننگ اسٹینڈ کے باوجود سینئرز کھلاڑیوں کی اوسط درجے کی بیٹنگ نے ماہرین کو حیرانی میں مبتلا کردیااور عام شائقین و میڈیا کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کے بیٹنگ کو مشکوک قرار دیاگیا ۔مختلف ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈکے خلاف میچ میں پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمینوں نے شاہد آفریدی کو ناکام بنانے کیلئے انڈرپرفارم کیاتھا تاہم ابھی اس حوالے سے تحقیقات اور اس کا نتیجہ سامنے آنا باقی ہے۔دوسری جانب ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی پی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ شاہد آفریدی کے خلاف سازش کرنے اور پاکستان ٹیم کی ہار میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد ، عمر اکمل اور شعیب ملک کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ پچ پرآخری پانچ اوورز میں کوئی بھی باونڈری لگانے میں ناکام رہی تھی،یہ ناقص کارکردگی پاکستان کی شکست کاسبب بنی تھی۔