ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملاوٹ شدہ اورمضرِ صحت دودھ کی فراہمی کے خلاف کاروائیاں جا ری

datetime 26  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی مختلف گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے05 گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں میں 6664لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔کل 07نمونہ جات لئیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔مز ید بر اں فیلڈ ٹیمز کی نا قص اور مضر صحت دو دھ فرو خت کر نے والی دکا نو ں کے خلا ف بھی کا ر وا ئیا ں جا ری ہیں جسکی بنا پر مختلف دکا نو ں پر دو دھ کی چیکنگ کی جا رھی ہے۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ہد رہ میں کا ر وا ئی کر تے ہوئے بلا گجر ملک شا پ کومو قع پر چیک کیا اور نا قص دودھ فر و خت کر نے کی بنا مو قع سے 800 لیٹر دودھ ضا ئع کر دیا گیا جبکہ دا تا گنج بخش ٹا ؤ ن کی ٹیم نے کا ر وا ئی کے دو را ن عبد الکر یم روڈ پر ما نی ملک شا پ، مد نی ملک شا پ اور حا جی احمد حسین ملک شا پ کو مضر صحت دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمو نہ جا ت لے کر لیبا ر ٹر ی بھجوا دیئے گئے۔ مز ید بر اں عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ضر ا ر شہید رو ڈ پر طلحہ ریسٹو رینٹ کو نا قص صفا ئی کی بن پر جر ما نہ عا ید کیا اور بہتر ی کے ا حکا ما ت جا ری کیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…