حیدرآباد(نیوز ڈیسک) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو تین اسمبلیاں مسترد کرچکی ہیں یہ مردہ گھوڑا ہے اس ایشو کو مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لانا چاہئے تھا۔ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد دیکھیں کہ کون انہیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔ بہت سارے ملکی معاملات کا انحصار مردم شماری پر ہے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما سید فیاض شاہ، صغیر قریشی، سکندر حیات اور دیگر بھی موجو دتھے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے وزیراعلیٰ نے مشترکہ مفادات کونس ل میں اپنے صوبے کی جراتمندانہ وکالت کی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ جن معاملات کو چھوٹے صوبے زندگی اور موت کا مسئلہ سمجھتے ہیں انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں گرفتار کئے جانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کا اُن کو نوٹس لینا چاہئے جو ان کے ملک کے ساتھ محبت کی پنگیں بڑھاتے اور کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال اس ملک کے شہری ہیں ۔ وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ، وہ الطاف حسین کے لاڈلے تھے اور ایم کیوایم انہیں گلی گلی لے کر گھومتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عدالت کی کرسی پر بیٹھ کر کمال نہیں دکھا سکے اب کیا کمال دکھائیں گے۔ وہ اپنی شخصیت کو اُجاگر کرنے کیلئے کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کو ملک کی تین اسمبلیاں مسترد کرچکی ہیں، یہ مردہ گھوڑا ہے، حکومت میں موجود مخصوص ذہنیت رکھنے والے وزراء متنازعہ ایشوز کو چھیڑ کر نواز شریف کیخلاف کام کررہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پر دیگر صوبوں میں تنقید ہو۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد دیکھیں کہ کون انہیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔ اگر نواز شریف کمزور ہوتے ہیں تو اس میں ہمیں پریشانی نہیں ، ہم سیاسی کارکن ہیں ، ہم ہر حال میں جمہوریت چاہتے ہیں ، جس وقت عمران خان تحریک چلارہے تھے اس وقت بھی ہم نے پارلیمنٹ میں نواز شریف کا ساتھ دیا جس کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔ کراچی سے بلاول ہاؤس کے چیف سیکورٹی گارڈ اکرم بلوچ کی گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ جو بھی پکڑا جائے اس کو پیپلزپارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان















































