ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے ،جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلئے ہے ، خالد قدوائی

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز میںجوہری سیکیورٹی کےلئے پاکستان کا کردار موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے اور ہمارا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث جنگ کا امکان بہت کم ہے ¾ جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تنازعات کو حل کرنے کا کوئی آپشن نہیں ¾ لہذا سفارتی اور سیاسی حکمت عملی کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ہاورڈ کینیڈی اسکول کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو چرا نہیں سکتا۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی اور تحفظ کےلئے مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے میزائل اور جوہری پروگرام پر معذرت خواہ نہیں اور اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کےلئے جوہری پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) تک رسائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست این ایس جی میں موجود ہیں اور اپنے اسٹرٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی سطح پر تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…