ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

وزارت قومی صحت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادیں

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت قومی صحت نے آئندہ بجٹ 2016۔17ء میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔ یہ سفارشات وزارت قومی صحت کی طرف سے بنائے گئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ جس میں ایف بی آر، انٹرنیشنل یونین، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، ورلڈ بنک اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ماہرین شامل تھے نے مرتب کیں۔ سفارشات میں لوئیرسلیب کے تحت سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشات میں صدر پاکستان، صدر آزاد جموں و کشمیر، صوبوں کے گورنرز اور ان کے خاندان اور مہمانوں کو سگریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹوبیکو کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 2 فیصد تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے پرائم منسٹرز نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…