نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں اپنے جاسوس کی گرفتاری تسلیم کرلی اور پاکستان سے گرفتار شخص تک قونصلر رسائی مانگ لی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں بھارتی شہری کی گرفتاری تسلیم کرتے ہیں ، کل بھوشن یادیو نیوی کا سابق ملازم ہے جس نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، ملزم کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، گرفتارشخص نیوی کا سابق کمانڈر اور ممبئی کا رہائشی ہے ۔یادرہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلق زیادہ اچھے نہیں اور عمومی طورپر بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا ہی کیا جاتاہے اور پاکستان کی طرف سے فراہم کیے جانیوالے ثبوت ہی مستر د کردیئے جاتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ کھل کر اعتراف کرلیا۔دوسری طرف دوران تفتیش ملزم کل بھوشن یادیو نے انکشاف کیاکہ پاکستان میں ”حسین مبارک پٹیل“ کے نام سے رہ رہا تھا۔ وہ 2013 سے ” را‘ ‘ میں تعینات تھا جبکہ وہ بھارتی نیوی میں افسر کے عہدے پر فائز ہے اوربھارتی نیوی میں اس کارڈ نمبر زیڈ41588 ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوشن یادیو نے دوران تفتیش یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جبکہ بلوچستان اور کراچی کو علیحدہ کرنے کی سازش بھی کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق کل بھوشن یادیو کی تاریخ پیدائش 16 اپریل 1970 ہے جبکہ اس کے دو بچے اور بیوی بھارت میں اس کے والدین کیساتھ مقیم ہیں۔اس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ایران کے راستے بلوچستان آتا تھا اور وہ 2003 سے ایرانی پورٹ چاہ بہار میں پاکستان کیخلاف کام کیلئے تعینات تھا۔اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ لگا ہوا ہےاور اس کے پاسپورٹ کا نمبر ایل 9630722 ہے جبکہ اس کے والد کا نام سدھیر یادیو ہے۔
بھارت نے پاکستان میں اپنے گرفتارجاسوس تک قونصلر رسائی مانگ لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































