ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے قراد داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز ایک قراد داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے را کے افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کے ملک توڑنے کے اعتراف کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف گھناﺅنی سازش کر رہا ہے، لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے اور اس پر ایوان میں بحث کرائے۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت طویل عرصے سے بلوچستان اور کراچی میں امن وامان خراب کرنے میں ملوث ہے اور ملک کو غیر مستخکم کرنا چا ہتا ہے۔ یہ بات اب کھل کر ثبوت کے ساتھ سامنے آئی ہے اور اگر پھر بھی نواز حکومت ہمسایہ ملک کے لئے نرم گوشہ رکھے تو یہ پاکستان اور قوم سے غداری ہو گی۔میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ بات اب بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کرنے سے آگے نکل چکی ہے فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے حکومت اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…