اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ ارکان اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکا نوٹس لے،تحریک انصاف

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعےم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شرےف کی جانب سے حکومتی جماعت کے اراکین اسمبلی کیلئے فی کس 1 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز منظوری کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں ، آئندہ الیکشن جیتنے کی غرض سے ایم این ایز کو اربوں کی فراہمی انتہائی قابل مذمت ہے، سپرےم کورٹ آف پاکستان وزیر اعظم کے بدنیتی پر مبنی اس اقدامات کا فوری طور پر نوٹس لے تا کہ قومی خزانے کو ایک شخص یا جماعت کی صوابدید کی بھینٹ چڑھنے سے بچایا جاسکے، قومی خزانے سے رقوم کی بندر بانٹ کر کے اپنے لئے وفاداریاں خرید نے کی اجازت نہےں دےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزاپنے اےک بےان مےں کےا۔نعےم الحق کا کہنا تھا کہ شریف برادران قومی خزانے سے رقوم کی بندر بانٹ کر کے اپنے لئے وفاداریاں خریدرہے ہےں، دنیا کے کسی جمہوری ملک میں پارلیمنٹیرینز میں یوں پیسہ تقسیم نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عدالت عظمیٰ کے شدید دباو¿ پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے باوجود شریف برادران مقامی حکومتوں کو اختیارات سونپنے کو تیار نہیں ،جبکہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوام اور ذاتی تشہیر پر جس بے رحمی سے قومی دولت لٹاتے ہیں دنیا کی کوئی جمہوریت اس کی اجازت نہیں دیتی اور نہ ہی پاکستانی عوام دےں گے۔انہوں نے مزےد کہا کہ قرضوں سے اکٹھی کی گئی دولت اللے تللوں پر لٹانے کی روش ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے ، ایم این ایز میں پیسہ بانٹنے کا واحد مقصد انہیں بھی قومی دولت کی لوٹ مار میں شریک کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…