پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت کی سماعت 8 اپریل تک موخر کر دی

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پروفیسرشمیم ہمایوں کی صدارت میں پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کا تینتیسواں اجلاس آج پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اے آر وائی چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے خلاف شکایت کی سماعت ہوئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات کی مورخہ 20فروری کو ڈاکٹر احسن اختر ناز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئےسرکاری و نجی چینلز پر انکے خلاف مبینہ ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کےخلاف پیمرا چئیرمین کو شکایت بجھوائی تھی جسکو چئیرمین پیمرا نے شکایات کونسل کے قوانین2010کی شق 8(4)کے تحت شکایات کونسل کو مزید کاروائی کے لیے بھجوا دیاتھا۔ جس کے نتیجہ میں کونسل نے شکایت کنندہ، وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات اور 25 دیگر ٹی وی چینلز کو کونسل کے اجلاس مورخہ 24مارچ 2016ءکو پیش ہونے کے سمن جاری کیے تھے ۔ وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید بیرسٹر ظفراللہ خان کی سربراہی میں اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج کونسل کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود پیش نہ ہوئے اور انکے وکیل بیرسٹر قاسم نواز نے کونسل کو بتایا کہ انہیں ایک ضروری آفیشل کام کی بناءپر آج صبح امریکہ روانہ ہونا پڑا جسکی وجہ سے وہ کونسل کے سامنے حاضرنہ ہو سکے۔ لہٰذ ا ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل نے سماعت کو 8اپریل 2016ءتک مو ¿خر کرنیکی درخواست کی جسے کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ البتہ کونسل نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی غیرحاضری پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ شکایت کنندہ کوپیش ہونے کے لیے مناسب وقت پر اطلاع دی گئی تھی تو انہیں اسطرح کونسل اور دیگر افراد کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کونسل نے سماعت کو 8اپریل 2016ءتک مو ¿خر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میںشکاےت کنندہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پیش نہ ہونےکی صورت میں کونسل یکطرفہ فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…