اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوطرفہ سیریز ،پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہونگے ، سابق صدر بھارتی کرکٹ بورڈ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کہا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ کرکٹ بہت ضروری ہے تاہم اس کےلئے پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہونگے کیونکہ یہ کرکٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلی جاسکتی۔آئی ایس بندرا اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین ہیں اور موہالی اسٹیڈیم ان کے نام سے منسوب ہے۔آئی ایس بندرا نے بی بی سی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ بی سی سی آئی کی اپنی اندرونی سیاست ہے کیونکہ اس کا زی ٹی وی سے مقدمہ چل رہا ہے جس کا کنٹریکٹ بی سی سی آئی نے ختم کردیا تھا۔آئی ایس بندرا کے مطابق پاک بھارت کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کےلئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایشیز سے بھی بڑی سیریز ہے لیکن پاکستان سے دوطرفہ سیریز اسی وقت ہوگی جب پاکستان کے حالات ٹھیک ہونگے اور آئی سی سی وہاں تمام ٹیموں کو بھیجنے کی منظوری دے گی۔انھوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شارجہ میں جاکر کھیل لیں ¾دوطرفہ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت آئے اور بھارتی ٹیم پاکستان جائے۔آئی ایس بندرا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مل کر دو عالمی کپ کی میزبانی کی ہے اور انھیں اس بات کا بہت افسوس ہوا تھا جب سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو 2011 کے عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی سے الگ کردیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تاہم آئی سی سی نے اپنے میچ آفیشلز کی سکیورٹی کی ضمانت نہ لیتے ہوئے انھیں پاکستان نہیں بھیجا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…