بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کیخلاف 4کا ٹولہ کھل کر سامنے آگیا

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں خراب کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے خلاف ’’ایک اور ٹیم‘‘ کا ذکر تو ہو رہا تھا لیکن اب ’’چار کا ٹولہ‘‘ کھل کر سامنے آ گیا ہے اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان شاہد آفریدی کی من مانیاں بورڈ کو پریشان کرنے لگی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میٹنگ میں شاہد آفرید ی اور شعیب ملک میں بحث بھی ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ کے دوران شاہد آفریدی سے سرفراز کو اوپر کے نمبروں پر نہ کھلانے کا سوال کیا گیا تو شعیب ملک اپنی خراب کارکردگی پر بیٹنگ آرڈر کا راگ الاپنے لگے۔ میٹنگ میں شریک ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں ، انتخاب عالم اور شاہد آفریدی تو ہٹ جائیں گے لیکن عمر اکمل اور احمد شہزاد کی خودغرضی انہیں بھی لے ڈوبے گی۔ ٹیم میٹنگ کے دوران خالد لطیف کی پرفارمنس سے متعلق گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بہت اچھا اور ملک کی خاطر کھیلا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے گورننگ بورڈ کا اجلاس 13اپریل اور جنرل کونسل کا اجلاس 14 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں کرکٹ تجویز اور ان کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کاکہناتھاکہ اس موقع پر محمد عامر پر بھی تنقید کی گئی۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…