لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردی پر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کر لیا ،سلیکشن کمیٹی توڑ کر چیف سلیکٹر ہارون رشید ، ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کو فارغ کردیا جائے گا جبکہ ایشیاءکپ میں مایوس کن کارکردی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھی قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجوہات جاننے کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاءکپ ٹی ٹونٹی کے بعد بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردی پر پوری قوم کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ناراض ہے جس کے باعث بورڈ نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید ، ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کو فارغ کردیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کودوسرا موقع دینانہیں چاہتی ۔جبکہ ہارون رشید کو پی سی بی بھی فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیکشن کمیٹی توڑ دی جائے گی ،شاہد آفریدی ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی ،قومی سلیکٹرز تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایشیاءکپ میں مایوس کن کارکردی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھی خراب پرفارمنس کی وجوہات جاننے کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شکیل شیخ کی سربراہی میں قائم 5رکنی کمیٹی کے دیگر اراکین میں سبحان احمد ، اقبال قاسم ، مصباح الحق اور یونس خان شامل ہیں ۔ کمیٹی خاص طور پر بیٹسمینوں کی کارکردی اور ٹیم میں گروپ بندیوں کے حوالے سے جائزہ لے گی اور گرین شرٹس کی ناکامیوں کی وجوہات سے پی سی بی کو آگاہ کرے گی۔
پی سی بی کا نئی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ،کرکٹ ٹیم کی بری پرفارمنس تین بڑوں کو لے ڈوبی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































