موہالی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست خارج کرکے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر پابندی کا سامنا کرنیوالے فاسٹ بولر تسکین احمد پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مائیکل بیلف کی جانب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔یاد رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے دو بولروں عرفات سنی اور تسکین احمد کے بولنگ ایکشنز کو غیر قانونی قرار دیکر بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کر دیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کی تھی کہ فاسٹ بولر تسکین احمد پر سے پابندی اٹھا لی جائے۔