لاہور (نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی قلت ختم ہوگئی ہے اورآٹھ سال بعد پنجاب اورکے پی کے میں صنعتی شعبوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے ، پاورسیکٹر کو گیس ملنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کم ہوجائےگی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے کہا کہ روزانہ 500ملین کیوبک فٹ درآمدی مائع گیس سسٹم میں شامل ہورہی ہے جس سے پاور ،سی این جی ،کھاد سیمنٹ اور جنرل انڈسٹری کو 24گھنٹے گیس فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔گیس لوڈشیڈنگ آٹھ سال بعدختم ہوئی ہے اور مرحلہ وار 1200ملین کیوبک فٹ ایل این جی آنے سے لوڈشیڈنگ پر مستقل قابو پا لیں گے۔امجد لطیف نے بتایا کہ کمرشل اور صنعتی کنکشنوں پر دس سال سے عائد پابندی اٹھانے کے لئے سمری بھی بھجوا دی ہے ۔
ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی قلت ختم ہوگئی ‘ ایم ڈی سوئی ناردرن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری



















































