بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

این اے101میں دوبارہ این اے122کی تاریخ دہرائی گئی ،عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں‘عبدالعلیم خان

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر این اے101میں ماضی کی طرح این اے122کی تاریخ کو دہرایا گیا ہے اور عوام کی طرف سے تحریک انصاف کو دیا گیا مینڈیٹ چوری کرنے کےلئے 2234ووٹ مسترد کر کے راتو رات اپنے امیدوار کو 1659ووٹوں سے جتوایا گیا ہے عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں نواز لیگ کا یہی امیدوار 40ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتا تھا دوبارہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ الیکشن کس قدر دھاندلی زدہ تھے وگرنہ آج نواز لیگ کی وہ لیڈ کہا ں گئی جسے اب مانگے تانگے اور بوگس طریقے سے اپنی معمولی سی اکثریت ثابت کرنا پڑی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی عمران خان اور تحریک انصاف سے مضبوط وابستگی ظاہر ہو گئی ہے انشا ءاللہ جب بھی شفاف اور دھاندلی کے بغیر الیکشن منعقد ہوئے جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے101میں حکومت نے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی اور وزراءکے ساتھ ساتھ ساری مشینری جھونک رکھی تھی اس کے باوجود عوام نے انہیں بری طرح مسترد کر دیا ہے انشا ءاللہ حکومت کی رخصتی قریب اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے بھی این اے101کے نتیجے کو جھرلو کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند سو ووٹوں کی برتری ثابت کرنے کےلئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والی نواز لیگ کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ دھاندلی کے بغیر ان کاغذی شیروں کو کبھی بھی کامیابی نہیں مل سکتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…