بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں (ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ‘ رانا ثنا اللہ

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ملتان اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،عمران خان کے ” اتحادی “شیخ رشید نے مستقبل کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کی بات کی ہے ، عمران خان واویلے اور سینہ کوبی کواپنا ٹریڈ مارک بنانے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیں اور خیبر پختوانخواہ کے معاملات پر توجہ دیں ۔ ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے منفی سیاست کر کے نتائج دیکھ لیے ہیں ۔حال ہی میں ملتان کے بعد وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی انکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ عمران خان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ بلا جواز واویلا اورسینہ کوبی کرنے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیںاور جہاں عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے وہاں عوام کی خدمت کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نے ویمن پروٹیکشن بل پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بل کی شقوں پر بعض اعتراضات کے پیش نظر متبادل سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں دینی جماعتوں کے سربراہوں سمیت دیگر علماءکرام کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں کہ وہ متبادل سفارشات ارسال فرمائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…