خاموش رہنے کا حکم ،نامعلوم نمبر سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،وسیم اختر

22  مارچ‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبر سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، اگر انہیں کچھ ہوا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی ۔ کراچی میں اے ٹی سی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ ایم کیو ایم کی صفائی مہم کو سازش کا نشانہ بنا کر سبوتاژ کیا گیا ہے ، ایم کیو ایم میں صفائی کرانے والوں کو شہر میں ایم کیو ایم کی صفائی مہم اچھی نہیں لگی ۔ وسیم اختر نے کہا کہ انہیں نامعلوم نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خاموشی اختیار کرنے کا کہنا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر وہ خاموش نہیں ہوئے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا یا ان کے بچوں کو اغوا کر لیا جائے گا ۔ وسیم اختر نے وفاقی وزیر داخلہ ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلی سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…