لاہور (نیوز ڈیسک)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت رواں ماہ مارچ جبکہ پہاڑی علاقوں میں مئی کے آخر تک مکمل کرلی جائے چونکہ ادرک غذائی اور طبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس لئے اس کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کیلئے اقدامات کئے جائیں جس کا پودا ایک سے اڑھائی فٹ تک لمبا ہوتاہے۔ ادرک کاقابل استعمال حصہ جڑ ہے جو آلو ، شکرقندی ، ہلدی کی طرح زمین میں پیدا ہوتی ہے۔ ادرک کی تاثیر گرم و خشک ہوتی ہے جو نظام ہضم کو ٹھیک کرنے سمیت بھوک بڑھاتا ہے۔ ادرک میں 80.9 فیصدپانی،2.3فیصد پروٹین، 0.9فیصد کاربوہائیڈریٹ جبکہ دیگراجزا میں کیلشیم ، فاسفورس ، آئرن ، کیروٹین، تھایا مین، ریبو فلاوین اور وٹامن سی شامل ہیں، ادرک گرم اور مرطوب آب وہوا میں بہتر افزائش کرتاہے ادرک میں موجود آکسیجن جراثیم کش ہونے کے علاوہ خون کو صاف ، ریاح ، قولنج، سونٹھ کی شکل میں دمہ، کالی کھانسی ، پھیھپڑوں کی ٹی بی کے لیے مفید، حافظہ کو بڑھاتا ، دل ، جگر، پھیپھڑوں کو طاقت دیتا، منہ کی بدبو ختم کرکے دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ادرک میں خوشبو دار تیل پایا جاتاہے جو دل کے پھڑکنے کے مرض کے علاج کیلئے مفید ، معدہ کی تیزابیت کو ختم کرکے کھٹے ڈکاروں کو بند کرنے سمیت بہت سے جلدی امراض اور جوڑوں کے ناکارہ ذرات کو ختم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ادرک باری کے بخار اور سردی سے ہونے والے بخاروں میں مفیدہے جسے منہ میں رکھ کر چپانا اور اس کو جوشاندہ کے طورپر شہد میں ملا کر استعمال کرنا لقوہ کے لیے مفید ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے ہاں زیادہ تر ادرک چین، برما، تھائی لینڈ ، مڈغاسکر اور بھارت سے آتاہے لہٰذاچائے کی طرح ادرک بھی یہاں اگانے کی بجائے باہر سے منگوانا پڑتاہے۔
ادرک باری کے بخار اور سردی سے ہونے والے بخاروں میں مفیدہے ٗماہرین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران حادثہ، معروف گلوکارہ شدید زخمی
-
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
والدین کیجانب سے شادی کیلئے دباؤ، اداکارہ نے خودکشی کرلی، آخری نوٹ وائرل
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
-
ٹرمپ کے عالمی جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی فوج کا خطرناک میزائل تجربہ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی















































