بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر ایرانی ہیکروں کا سائبر حملہ

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

تہران(نیوز ڈیسک)ایران سے تعلق رکھنے والے ہیکروں نے ‘آئی ڈائریکٹ” نامی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی عالمی سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کیا ہے۔ ہیکروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ”آئی ڈائریکٹ“ پر سائبر حملہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو خلیج تعاون کونسل، عرب لیگ، امریکا اور مغرب میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے فیصلے کے ردعمل میں کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر یلغار کرنے والے گروپ نے اپنی شناخت ”برسٹو” کے نام سے کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حزب اللہ پر پابندیوں کے رد عمل میں مغرب کے دوسرے اداروں کو بھی ایسے ہی نشانہ بنائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ‘برسٹو’ نامی ایک گروپ نے ایک امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر حملہ کر کے اس کی نشریاتی سروسز اور زمین پر چلنے والے اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ ‘آئی ڈائریکٹ’ کا شمار مغرب میں میڈیا کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے حساس نوعیت کے اداروں میں ہوتا ہے۔ اس گروپ کے گاہک پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ کمپنی کئی بڑے سیٹلائیٹ چینلوں اور گراو¿نڈ اسٹیشنز کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ‘برسٹو’ نامی سائبر گروپ بہ ظاہر ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا پروردہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اسی نام سے ملتے جلتے ایرانی سائبر حملہ آور اس سے قبل قطر اور سعودی عرب کی ویب سائیٹس کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا نے ایک ہفتہ پیشتر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ سنہ 2013 میں نیویارک میں پانی کے ایک چھوٹے ڈیم کو نشانہ بنانے والے ایرانی دراندازوں پر سائبر حملوں کی ذمہ داری عاید کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت انصاف کے مطابق ایرانی دراندازوں پرآئندہ ہفتے فرد جرم عاید کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…