نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ہندوانتہا پسند تنظیم شیو سینا پاک بھارت میچ کی مخالفت سے باز نہ آئی ،تنظیم کے سربراہ اودے ٹھاکرے نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں ہونی چاہیے ۔شیو سینا کے سربراہ نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ میچ کی مخالفت کردی ہے ،ان کا کہناتھا کہ بم اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں ہوسکتے ۔اودے ٹھاکرے نے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کرنے والے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کو ان کے اقدام پر مبارکباد کا مستحق قرار دیا ۔ دوسری جانباینٹی ٹیرراسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کے سربراہ ویریش شنڈیلا کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں ایڈن گارڈنز کی پچ کو کھودنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس نے بھی پاکستانی ٹیم کے دورے کی مخالفت کی ہے۔