لاہور(نیوزڈیسک) ہربنس پورہ پولیس نے لال پُل کے قریب چھاپہ مار کرٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز پرجواءکروانے والے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن، موبائل فونز ، پی ٹی سی ایل سیٹ،میچ بک اورہزاروں روپے نقدی برآمد کرلیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاﺅن کا حکم دیاجس پرایس پی کینٹ امتیاز سرور نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت کی ۔ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت علی نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقارنے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے لال پُل کے قریب چھا پہ مار کر03بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میںمحمد کریم، عبدالخالق اور انصر شامل ہیں ۔میچ بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































