جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ٹی 20ورلڈ کپ، کشمیری نوجوانوں کے ردعمل نے بھارتیوں کو آگ لگادی،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوزڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ، کشمیری نوجوانوں کے ردعمل نے بھارتیوں کو آگ لگادی،سوشل میڈیا پر ہنگامہ،بھارت میں کرکٹ ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”فیس بک “ پر موجود اپنی پروفائل تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دلکش مونو گرام سے سجا دی ہیں۔تصویر میں نیچے کی طرف ایک جانب پاکستان کے کرکٹ بورذ کا مونو گرام جبکہ دوسری طرف انگریزی کے بڑے حروف میں پاکستان تحریر کیا گیا ہے جس کے پس منظر میں پانچ مختلف رنگوں پر مشتمل پٹی لگادی گئی ہے ۔ پٹی کی ایک لکیر کالے رنگ کی بھی ہے اور غور طلب بات یہ ہے کہ کالے رنگ کی یہ پٹی شاید مقبوضہ کشمیر کو ظاہر کر رہی ہے جبکہ باقی چار رنگ مملکت خداد دا د کے چار صوبوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھٹا ورلڈ کپ ٹی 20 بھارت کے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل میچ3اپریل کو کولکتہ کے ایدن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں خاص طورپر نوجوانوں نے اپنی پروفائل تصاویر کو پاکستانی ٹیم کی حمایت میں بدل دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڑ کے مونو گرام اور خوبصورت رنگوں کی پٹی پر انگریزی کے بڑے حروف میں لکھا لفظ پاکستان انتہائی دلکش او رجاذب نظر ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کشمیری نوجوانوں کے اس والہانہ لگاﺅ سے بھارتی انتہائی حیران ہیں۔ ایک بھارتی شہری نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے” وہ فیس بک پر وہ جو کچھ دیکھ رہا ہے ، اس پر اسے یقین نہیں آرہا۔ کشمیری نوجوانوں۔۔۔ آپ کے ساتھ معاملہ کیا ہے©۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…