کولکتہ(نیوزڈیسک)بھارت پہنچتے ہی شاہد آفریدی نے اپنے بارے میں بڑا اعلان کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنی کرکٹ کے خاتمے کی نوید سنادی،تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ورلڈ ٹی20 مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور پاکستان اور بھارت کے لوگ اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد اتوار کو پاکستان ٹیم نے ایڈن گارڈن میں پریکٹس کی۔پریکٹس کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ذہنی اور جسمانی طور پر بھارت میں میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔‘شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اب تو میری کرکٹ ختم ہونے والی ہے لیکن کرکٹ کھیلنے کا جتنا مزہ بھارت میں آیا ہے اتنا کسی اور ملک میں نہیں آیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں کے لوگوں سے جتنا پیار مجھے اور ٹیم کو ملا وہ میرے لیے یادگار ہے۔‘پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت آپس میں کھیلیں : ’بھارت کے لوگ اپنی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بھارت سے کبھی نہیں جیت پائی۔ اس بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’جہاں اتنی چیزیں مثبت ہیں وہیں یہ بات ذہن میں منفی سوچ لے آتی ہے۔‘