کولکتہ(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے پہلی بری خبر،اہم کھلاڑی کوئی میچ کھیلے بغیر ہی اپنا ”کام “ کروابیٹھا، ورلڈ ٹی 20 مہم شروع کرنے سے پہلے ہی ٹیم پاکستان کو نقصان ہو گیا۔ فاسٹ بولر محمد سمیع پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول کی پریکٹس کے دوران محمد سمیع زخمی ہوئے۔ ان کے پاو¿ں کے انگوٹھے پر گیند لگی جس کے باعث وہ پریکٹس سیشن سے آو¿ٹ ہو گئے۔ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف محمد سمیع کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ پینیتس سالہ محمد سمیع نے دس ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سترہ وکٹیں گرائیں۔ سولہ رنز کے عوض تین شکار ان کی بہترین کارکردگی ہے جو انہوں نے تین جون 2012ء کو سری لنکا کے خلاف انہی کی سرزمین پر دکھائی تھی۔ محمد سمیع کو ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وائلڈ کارڈ انٹری پہلی پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ملی ہے۔