جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، شعیب ملک

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتا(نیوز ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جو ہو گیا سو ہو گیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ایونٹ ہے ،یہ اچھا موقع ہے کہ اس میں بھرپور پرفارمنس دیں اور پاکستان کو دنیا کی دیگر ٹیموں کے مقابل لا کھڑا کریں۔ کولکتا کے ایڈین گارڈن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اور پروفیشنل کرکٹ میں ایسا ہو جاتا ہے،لیکن بھارت میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور اسپنر کیااور پھر بیٹسمین بن گئے، وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تیار ہیں ، وہ اپنی مہارت بڑھانے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔شعیب ملک نے اس موقع پراچھی سیکورٹی دینے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اورساتھ ہی کہا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے وہ بہت بار یہاں آ چکے ہیں ،انہیں کبھی سیکورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…