جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاک، بھارت میچ کولکتہ منتقل ہونے کے بعد دھرم شالہ حکام کو ایک اوربڑا جھٹکا

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم شالہ(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں پاک، بھارت میچ کولکتہ منتقل ہونے کے بعد دھرم شالہ حکام کو ایک اوربڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے تمام میچز بھی دھرم شالہ سے منتقل کر دیئے ہیں۔آئی پی ایل ٹیم ”کنگز الیون پنجاب“ نے دھرم شالہ کو اپنا ہوم گراؤنڈ منتخب کر رکھا تھا تاہم اب ٹیم انتظامیہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ ان کی ٹیم کے دھرم شالہ میں ہونے والے تمام میچ ناگپور منتقل کر دیئے جائیں جسے بی سی سی آئی نے قبول کر لیا ہے کیونکہ آئی پی ایل کے جاری ہونے والے شیڈول میں دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ ہماچل پردیش کی حکومت آئی پی ایل کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو سیکیورٹی اور سہولیات مہیا کرنے کیلئے بھاری معاوضہ لیتی ہے اور اس کے علاوہ انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی مد میں بھی یہ بڑی رقم وصول کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کنگز الیون پنجاب نے ناگپور کو اپنا ہوم گراؤنڈ منتخب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو زیادہ ”گیٹ منی“ حاصل ہو سکے گی۔ کنگز الیون پنجاب نے یہ تمام تر باتیں تحریری طور پر بی سی سی آئی کے گوش گزار کی تھیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے کنگز الیون پنجاب کے موقف کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا کوئی میچ منعقد نہیں ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…