اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ :کھلاڑی روانگی سے قبل کھلاڑی سیلفیاں لینے نہ بھولے

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ورلڈٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے براستہ ابو ظہبی بھارت روانہ ہوگئی۔کئی دنوں کی کشمکش ختم ہونے کے بعد بلا آخری بھارت کی جانب سے سکیورٹی کی ضمانت دینے پر قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے براستہ ابو ظہبی بھارت روانہ ہوگئی، روانگی سے قبل کھلاڑی سیلفیاں لینے نہ بھولے ۔ قومی ٹیم کے 15 کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے بھارت روانہ ہوئے ہیں جن میں کپتان شاہد آفریدی ، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، سرفراز احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، خالد لطیف، انور علی، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر اور محمد سمیع شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت دیگر آفیشل بھی قومی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد حکومت نے بھارت کی جانب سے سکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے تک ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کا 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونے والا میچ کولکتہ منتقل کیا گیا۔میچ کی کولکتہ منتقلی پر پی سی بی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا تھا جب کہ ساتھ ہی بھارت سے سکیورٹی کی ضمانت بھی مانگی گئی تھی جس پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور کولکتہ پولیس چیف کی جانب سے ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…