بنگال (نیوز ڈیسک) بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی معاملے پر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان کے دو میچز کی میزبانی کرنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت آنے کیلئے پرامید ہے اور اس ضمن میں پیدا ہونے والا ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے بنگال حکومت سے معاملے کو تیزی سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگال حکومت سیکیورٹی پلان سے بھی پی سی بی کو آگاہ کر رہی ہے جبکہ آئی سی سیکیورٹی پلانز سے متعلق پہلے ہی پی سی بی کو آگاہ کر چکی ہے۔ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بنگال حکومت کی جانب سے موصول ہونے والے سیکیورٹی پلانز کے مطابق پاکستان حکومت آج مثبت فیصلہ کرے گی اور ڈیڈلاک ختم ہونے پر پاکستانی ٹیم کو بھارت روانہ ہونے کی اجازت بھی مل جائے گی۔