لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کو تو دوہ بھارت کیلئے سکیورٹی گارنٹی کا انتظار ہے مگر ورلڈ ٹی20 میں پاکستان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز مختلف ٹیموں میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔پاکستان کی سر زمین بہترین کرکٹرز پیدا کرنے کے لئے بہت زرخیز رہی ہے۔ مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے پلیئرز مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔ 8 پاکستانی کھلاڑی اومان کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ذیشان صدیقی، محمد ندیم، بلال خان، خاور علی، سلطان احمد، عامر کلیم، عامر علی اور عدنان الیاس اومان ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اسی طرح 8 پاکستانی کھلاڑی ہانگ کانگ کی طرف سے کھیل کر اپنے جوہر دکھا رہے ہیں جن میں بابر حیات، تنویر افضل، حسیب امجد، عادل محمود، تنویر احمد، وقاص برکت، نزاکت خان اور ندیم احمد شامل ہیں۔
افغانستان میں گلبدین نائب، ہالینڈ میں مدثر بخاری، زمبابوے میں سکندر رضا جبکہ ساؤتھ افریقہ میں عمران طاہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20: ڈیڑھ درجن سے زائد پاکستانی دیگر ٹیموں میں شامل ہیں
10
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں