اسلا م آ با د(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے صوبہ بھر میں طوفانی بارشو ں کا امکان ہے۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔کل سے خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے ہیں ہر ضلع میں فلڈ وارننگ سیل قائم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کے وقتافوقتا دوروں اور صفائی کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ادھر ملک کے کئی شہروں میں بارش سے کہیں موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو کہیں لوگوں کیلیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔سندھ میں دادو ، پڈعیدن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں۔۔محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ بالخصوص ماکنڈ ریجن میں ذیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے بعدپروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
-
صبا قمرکی جان پر بن آئی ، ہارٹ اٹیک،این جی او گرافی،آئی سی یومنتقل
-
بشریٰ انصاری نے 36 سالہ شادی کے خاتمے کے بعد سابق شوہر کی خامیاں گنوادیں
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبر، حقیقت کیا ہے؟
-
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا،چھپائی جلد متوقع
-
’اپنی مردہ معیشت بے شک ڈبو دو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ٹرمپ نے 7 ...
-
کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل ...
-
بابا وانگا کی جولائی 2025 میں بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی بھی سچ ہوگئی؟
-
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، ملازمت کیلئے عمر میں اضافی رعایت مل گئی
-
بیرونِ ملک سے آن لائن اشیاء منگوانے والوں کے لیے خوشخبری
-
بھارت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کروادیا
-
ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
-
صبا قمرکی جان پر بن آئی ، ہارٹ اٹیک،این جی او گرافی،آئی سی یومنتقل
-
بشریٰ انصاری نے 36 سالہ شادی کے خاتمے کے بعد سابق شوہر کی خامیاں گنوادیں
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبر، حقیقت کیا ہے؟
-
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا،چھپائی جلد متوقع
-
’اپنی مردہ معیشت بے شک ڈبو دو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
-
کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
-
بابا وانگا کی جولائی 2025 میں بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی بھی سچ ہوگئی؟
-
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، ملازمت کیلئے عمر میں اضافی رعایت مل گئی
-
بیرونِ ملک سے آن لائن اشیاء منگوانے والوں کے لیے خوشخبری
-
بھارت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کروادیا
-
ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 3اگست تک شدید بارشوں کا امکان، سیلاب ،لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی