پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ ، پاکستانی حجاج کی ٹریکنگ کیلئے سخت نظام لانے کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ کے بعد پاکستانی حجاج کی ٹریکنگ کے لئے سخت نظام لانے پر کام شروع کردیا،حاجیوں کو جی پی آر ایس کڑے پہنانے کی تجویز پر غورکیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سانحہ منیٰ کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی شناخت اورٹریکنگ کے لئے سخت نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت نے حاجیوں کو جی پی آر ایس کڑے پہنانے کی تجویز پر غور کیاجا رہا ہے۔متعلقہ آئی ٹی کمپنی کا کہناتھا کہ جی پی آرایس کڑے کی بیٹری زیادہ سے زیادہ 3 روز تک چل سکتی ہے جس کے بعد اسے چارج کرنا ضروری ہوگا تو وزارت مذہبی امورنے جی پی آر ایس کڑے پہنانے کی تجویز مسترد کردی کیونکہ حاجیوں کے لئے مناسک کی ادائیگی کے دوران جی پی آرایس کڑے کی بیٹری چارج کرنا مشکل ہوگا۔جی پی آرایس کڑے کی تجویزمسترد کرنے کے بعد وزارت مذہبی امورنے حاجیوں کو پلاسٹک کے کڑے پہنانے کی تجویز پرغور شروع کردیا ہے، حجاج کرام کی جانب سے شناخت کے لئے پہنائے جانے والے کڑے اتارنے کے عمل کو روکنے کے لئے وزارت مذہبی امور نے کڑے پہننے کے فوائد سے آگاہی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کڑے نہ پہننے پر حجاج کوجرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس منیٰ میں پیش آنے والے دل خراش واقعے میں 100 سے زائد پاکستانی شہید ہوگئے تھے، کئی کی شناخت نہ ہوسکنے کے باعث انہیں وہیں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…