بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی انسپکٹر چاند نیازی نے کئی اہم راز اگل دیئے

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں عوام کی جان و مال کے محافظ ہی لٹیرے نکلے ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی انسپکٹر چاند خان نیازی سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم چاند خان نیازی نے انکشاف کیا ہے انسپکٹر امتیاز نیازی ، انسپکٹر عابد تنولی عزیر بلوچ کے احکامات کے مطابق کام کرتے تھے۔ عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی نے ابتدائی تفتیش میں یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ ایس پی رینک سے لیکر کانسٹیبل رینک کے پولیس اہلکار عزیر بلوچ کے زیر اثر کام کرتے تھے۔ ان 14 پولیس اہلکاروں میں کچھ ریٹائرڈ افسران بھی ہیں جن میں سابق ایس پی لیاری رئیس غنی ، سابق ایس ایچ او بغدادی عابد تنولی اور انسپکٹر امتیاز نیازی ، عزیر بلوچ کے احکامات کے مطابق کام کرتے تھے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل فاروق نیازی بیٹر کے طور پر کام کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو تفتیش کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ چاند خان نیازی کو چند روز قبل رینجرز نے گرفتار کیا گیا تھا۔ انسپکٹر چاند خان نیازی پر ارشد پپو ، یاسر عرفات اور یاسر پٹھان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق تمام 14 پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ انسپکٹرچاندخان نیازی پرارشد پپو، یاسر عرفات اور یاسرپٹھان کے قتل میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…